بیجنگ : چین کی سب سے معروف کاروباری شخصیت اور ایک بڑی کمپنی علی بابا کے مالک، جیک ما ایک سال سے زیادہ عرصہ ملک سے باہر رہنے کے بعد چین واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کو اس کمیونسٹ ملک میں نجی شعبے کیلئے سازگار ماحول سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ہانگ ڑو میں قائم علی بابا گروپ کی مالی اعانت سے کام کرنے والے یونگو اسکول کا دورہ کیا۔ علی بابا کا شمار آن لائن کام کرنے والی دنیا کی سب بڑی کمپنیوں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کیمپس کے ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلیم کے مستقبل اور اسے درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کی۔گزشتہ ماہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی نے پرائیویٹ تجارتی کمپنیوں کو ہمیشہ اپنا سمجھ کر برتاؤ کیا ہے۔دسمبر 2019 میں ووہان میں کوویڈ۔19 کے ظاہر ہونے کے بعد چین کی معیشت کی رفتار میں کمی آئی۔