Wednesday , April 1 2020

جی ٹی ایکسپریس ٹرین میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کینٹین منیجر شدید زخمی

حیدرآباد کے دواخانہ میں منتقل
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : دہلی سے چینائی روانہ ہونے والی گرانڈ ٹرنک ( جی ٹی ) ایکسپریس ٹرین میں ایک معمولی تنازعہ پر پولیس کانسٹبل نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجہ میں ٹرین کا کینٹین منیجر سنیل شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ دہلی سے چینائی روانہ ہونے والی جی ٹی ایکسپریس ٹرین کینٹین منیجر اور اسی ریل میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اسٹاف کے درمیان کوئی معمولی سی بات پر تنازعہ پیدا ہوگیا اور چھوٹا سا تنازعہ بڑھ کر فائرنگ کے واقعہ میں تبدیل ہوگیا ۔ اس پیدا شدہ تنازعہ پر ٹرین میں ڈیوٹی انجام دینے والے کانسٹبل نے ٹرین کے کینٹین منیجر پر اپنے پاس موجود گن سے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجہ میں کینٹین منیجر شدید زخمی ہوگیا اور اس شدید زخمی کینٹین منیجر کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ٹرین کے ورنگل سے کھمم کی سمت روانہ ہونے کے دوران پیش آیا اور سب سے پہلے شدید زخمی ٹرین کینٹین منیجر سنیل کو کھمم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل روانہ کیا گیا لیکن شدید زخمی کی صورتحال تشویشناک پائی جانے کے باعث اسے فوری طور پر کھمم سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT