جی پی آر سے 810 گمشدہ موبائل فونس کو ضبط کر کے مالکین کے حوالے کیا

   

142 مقدمات میں 121 افراد گرفتار ، ایس پی چندنا دپتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی پی آر ) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندنا دپتی نے سالانہ پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی پی آر نے 2024 میں 810 موبائل فونس کا سراغ لگایا گیا ہے اور انہیں ان کے مالکان کے حوالے کردیا گیا ۔ وہ گیجٹیس جو گم یا چوری ہوگئے تھے ۔ سنٹرل ایکوپمـنٹ آئیڈنٹیس رجسٹر پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے ان کا پتہ لگایا گیا تھا 2024 میں کل 901 مقدمات رپورٹ ہوئے جن میں صرف 142 مقدمات میں 121 مجرموں کو گرفتار کر کے 37.1 لاکھ روپئے کی قیمتی اشیاء برآمد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں منشیات سے متعلق 56 مقدمات درج کئے گئے جن میں سے 38 کو حل کرلیا گیا ۔ کل 1194.3 کلو گرام گانجہ جس کی مالیت 2.9 کروڑ روپئے کو ضبط کیا گیا ۔ ایس پی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3.4 کروڑ روپئے مالیت کی املاک کا نقصان ہوا اور 37 لاکھ روپئے کی جائیدد کا نقصان ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ 10.81 فیصد کی ریکوری کی گئی ۔ آپریشن اسمائیل اور مسکان کے حصے کے طور پر 2024 میں 25 لڑکیوں سمیت 84 بچوں کو ریلوے احاطے سے بچالیا گیا ۔ بچوں کو ان کی محفوظ تحویل اور ان کے والدین کے حوالہ کرنے کے لیے چائیلڈ ویلفیر اتھاریٹی کے حوالہ کیا ۔۔ ش