صدرنشین آندھرا پردیش حج کمیٹی نے استقبال کیا
حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کا چھٹا قافلہ آج مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچا۔ اس قافلہ میں آندھرا پردیش کے 376 حجاج کرام موجود تھے جن کا شمس آباد انٹر نیشنل ایر پورٹ پر آندھرا پردیش حج کمیٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ صدرنشین آندھرا پردیش حج کمیٹی جناب غوث الاعظم اور کمیٹی کے ارکان کے علاوہ تلنگانہ حج کمیٹی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر عرفان شریف نے حجاج کرام کے لگیج کی منتقلی میں مدد کی۔ انہوں نے حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ ایرپورٹ پر فی حاجی 5 لیٹر زم زم کا کیان حوالے کیا گیا۔ مدینہ منورہ سے ابھی تک 6 قافلوں کے ذریعہ جملہ 2245 حجاج کرام وطن واپس ہوچکے ہیں۔ مزید دو قافلوں کی واپسی باقی ہے۔ آخری قافلوں میں آندھرا پردیش کے حجاج کرام رہیں گے۔ کل 4 اگسٹ کو ساتواں قافلہ دوپہر 2:20 بجے حیدرآباد ایر پورٹ پہنچے گا۔ حجاج کرام نے سعودی حکومت کے انتظامات کی ستائش کی۔ ر