حد بندی کمیشن کی آج انتظامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات

   

سرینگر : جموں و کشمیر کے اپنے چار روزہ دورہ کے تیسرے روز حد بندی کمیشن نے آج چناب وادی اور جموں میں مختلف سیاسی وفود اور سماجی تنظیموں سے بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی جماعتوں نے مجموعی طور پر جموں خطے کے ساتھ ماضی میں مبینہ امتیازی سلوک ختم کرنے اور جموں ڈویژن میں اسمبلی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی وکالت کی۔کمیشن جمعہ کی صبح انتظامیہ کے عہدیداروںکے ساتھ بھی ملاقات کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔