بیروت : لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللّٰہ کی مالی اعانت کرنے والے مرکزی ملزم کو رومانیہ سے حراست میں لے لیا گیا۔58 سالہ محمد ابراہیم بازی لبنان اور بیلجیئم کا شہری ہے جسے بخارسٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ابراہیم بازی کو امریکا نے 2018 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا، ملزم کے ٹھکانے کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے حزب اللّٰہ کیلئے امریکا سے لاکھوں ڈالر لبنان منتقل کیے۔رومانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو جمعہ کے روز ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا۔
تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 43 افراد ہلاک
روم : اٹلی کے علاقے کلابریا کے مشرقی ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ممکنہ طور پر پاکستانی مہاجرین بھی شامل ہیں۔اِنسا نیوز ایجنسی اور اطالوی میڈیا کے مطابق ”سٹیکیٹو دی کوترو‘‘ کے ساحل سے تقریبا? ستائیس لاشیں ملی ہیں، جب کہ دس سے زائد لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں۔ اٹلی کی اڈنکرونوس نیوز ایجنسی کے مطابق ایک کمزور کشتی پر ایک سو سے زائد ایسے مہاجرین سوار تھے، جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ان میں سے 80 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔