حساب، سائنس اور ٹکنالوجی سے جڑے رہنے تک اُردو کو خطرہ نہیں

   

نئی دہلی: اردو کو اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے عصری ہم آہنگی اور ٹکنالوجی اپنانے پر زور دیتے ہوئے اندرا گاندھی آرٹ کونسل کے چیرمین رام بہادر رائے نے کہا کہ جب تک اردو علم، ساب، سائنس اور ٹکنالوجی کی زبان رہے گی اس وقت تک اردو پر کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ عالمی اردو کانفرنس بعنوان ‘وکست بھارت کا ویژن، اردو زبان کا مشن سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اردو ایک بہت خوشحال زبان ہے اور اسے مزید خوشحال بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اردو ختم ہونے والی زبان ہے وہ غلط سوچ رہے ہیں۔ وزارت تعلیم حکومت ہند میں محکمہ لسانیات کی ڈائرکٹر سمن دکشت نے کہا کہ اردو بہت خوب صورت زبان ہے جس کے الفاظ ہندوستان کی تمام زبانوں میں پائے جاتے ہیں، یہ اس زبان کی اہم خصوصیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل 1996 سے مختلف اسکیموں کے ذریعے اردو کو عوام تک پہنچا رہی ہے ، یہ عالمی کانفرنس بھی اسی کا حصہ ہے ۔مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ اسلام وطن سے محبت کرنا سکھاتا ہے اس لئے وطن سے محبت نصف ایمان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہی وکست بھارت کا ویژن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وکست بھارت ویژن اردو کا جشن ہے۔

اردو پڑھنے والے کٹھ ملا ہوتے ہیں: یوگی
لکھنؤ : اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اردو پڑھنے والوں کو ’کٹھ ملا‘ کہا ہے۔ مختلف حلقوں نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بی جے پی قائد کی کم علمی کا مظہر قرار دیا ہے۔ اردو کے متعلق ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے قائد اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ بیان پر نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہی متعدد اہم ہندو سماجی، سیاسی شخصیات نیز صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں نے بھی اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ فرہنگ آصفیہ کے مطابق ’کٹھ ملا‘ کا مطلب ‘کم پڑھا لکھا’ ہوتا ہے جبکہ فیروزاللغات میں اس لفظ کے معنی جاہل، دقیانوس لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان جس طرح ماضی میں سارے جہاں سے اچھا تھا اسی طرح مستقبل میں بھی ہوسکتا ہے اور اس کیلئے بھارت کی دوسری زبانوں کے ساتھ اردو بھی اپنا مضبوط کردار ادا کرسکتی ہے ۔نیشنل بک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر یوراج ملک نے کہاکہ آج یوم مادری زبان ہے اور ہر شخص کو اپنی مادری زبان پر فخر ہونا چاہئے اور اس فخر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اردو بھی ہماری زبان ہے اور ہندوستان ایک ملک نہیں ہے بلکہ ایک تہذیب ہے اور یہی وکست بھارت کا وژن ہے ۔ دیکھنے کے کینوس کو بڑا کرنا ہوگا تبھی ہم صحیح سمت میں سوچ پائیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر میں آپ کا کیا رول ہوگا آنے والی نسلیں ضرور سوال کریں گی۔ انہوں نے اردو والوں سے ہمہ جہت موضوع کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اردو اس وقت تک زندہ رہے گی جب تک لوگ اردو میں پڑھنا، لکھنا اور بولنا جاری رکھیں گے ۔ دہلی آئی آئی ٹی کے پروفیسر، معروف سائنس داں اور کانفرنس کے مہمان اعزازی ڈاکٹراحتشام حسنین نے کہاکہ ارد و خوشحال زبان ہے اور ایک چیز کی ادائیگی کے لئے متعدد الفاظ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اردو ہندوستانی زبان ہے جس کے ننانوے فیصد افعال سنسکرت اصل رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی نسل میں اردو کے تئیں بڑھتی دلچسپی نہایت خوش آیند ہے ۔