حلال مرغی کے ذبیحہ پر پابندی کے فیصلے پر فرانسیسی مسلمانوں میں غم وغصہ

,

   

مذکورہ مسلم قائدین نے یہودی کمیونٹی کے قائدین کے ساتھ بھی اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیاہے
حیدرآباد۔فرانس میں پولٹری جانوروں کے اسلامی طریقہ سے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے کے بعد سے مسلم قیادت کی جانب سے فرانس کی حکومت کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فرانس کی زراعی اور فوڈ وزرات کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے بموجب جولائی2021سے حلال گوشت ذبیحہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیرس مسجد ڈائرکٹر چیمسیدین حافظ‘لیون مسجد کمیل کپتانی اور ایوری مسجد ڈائرکٹر خلیل مارون کے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں ’فرانس کی ’انتہا پسند‘ غیر ضروری سکیولر“ پیش رفت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ”وزرات زراعت اور فوڈ کے سکیولر سے ملک کی بڑے مسلم سماج کے لئے ایک منفی پیغام جاری کیاگیاہے۔

بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”اس قسم کی احتیاط لوگوں کو اپنی مکمل آزادی کے ساتھ مذہب پر عمل کرنے میں ایک رکاوٹ ہے“ اور اس کے علاوہ یہ بھی کہاکہ وہ لوگ ”بنیادی حقوق“ کو بحال کرنے کے لئے ضروری قانونی کاروائی کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے بموجب مذکورہ مسلم قائدین نے یہودی کمیونٹی کے قائدین کے ساتھ بھی اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیاہے