حکومت ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لے :سونیا

   

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا کی مار اور پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے اس لئے حکومت کو ملک کے عوام کو راحت دیتے ہوئے موجودہ ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں فوراً واپس لینی چاہیے ۔ محترمہ گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے خلاف کانگریس کے ملک گیر دھرنا و مظاہرہ کو خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں 22 مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔