حکومت نے کوئی فلاحی و ترقیاتی کاموں کو ترک نہیں کیا ہے

   

شادی مبارک و کلیانہ لکشمی امدادی چیکس تقسیم کی تقریب ،رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش کمار شٹکار کا خطاب

کوہیر۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیر منڈل مستقر میں واقع بھارت فنکشن ہال میں ریاستی حکومت کی جانب سے غریب مستحقین میں شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے امدادی چیکس کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآبادسریش کمار شٹکار اور ڈاکٹر اے چندرا شیکھر انچارجا حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کانگریس پارٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو رکن پارلیمنٹ سریش کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کمزور معیشت کے باوجود چیف منسٹر ریونت ریڈی حکومت نے کوئی فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو شرکت نہیں کی جن کیلئے تھوڑی تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں اس بار 1107 شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے صرف کوہیر منڈل کیلئے 264 چیکس دیئے جارہے ہیں۔ سریش کمار نے مزید کہا کہ ڈھائی سال کے اقتدار میں ریونت ریڈی حکومت نے صرف ظہیرآباد حلقہ کیلئے 53 کروڑ روپئے صرف شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی پروگرام کے تحت تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جائے گا۔ عوام کو کسی اندیشہ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے خواتین کو کروڑپتی کے منصوبے کے تحت ڈاکرہ گروپس کو کروڑہا روپئے کے قرض معمولی شرح سود پر دیا جارہا ہے جس سے خواتین خودکفیل بن رہی ہیں۔ محمد شمشیر علی صدر کانگریس کوہیر ٹاؤن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام اسکیمس عوام تک پہنچا رہی ہے۔ کوہیر میونسپلٹی کے حدود میں 250 اندرماں مکانات کی منظوری عمل میں آئی ہے جبکہ مکانات کا کام جاری ہے۔ مزید مکانات کی منظوری بہت جلد کی جائے گی۔ محمد عبدالحنان جاوید نائب صدرنشین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لینے کی ضرورت یہاں پر آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ کوہیر میں بنیادی مسائل کا انبار ہے۔ ہر موقع پر عوام کو جواب دینا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر دیوجا نائیک آر ڈی او ظہیرآباد، کوہیر تحصیلدار سپریہ، رام لنگا ریڈی، آتما کمیٹی چیرمین، محمد یونس صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد، کے پرساد ریڈی، میر مظفر حسین، محمد اشرف علی، محمد ماجد علی انجینئر، محمد مزمل یوتھ کانگریس صدر کوہیر منڈل، محمد عبدالوحید نمائندہ کونسلر، محمد احمد بلعلالہ کونسلر، سید لائق نمائندہ سرپنچ، جلیل احمد، یوسف پٹیل، کرشنا کوہلی، عبدالغنی لیڈر کے علاوہ کوہیر منڈل کے سرپنچوں اور کانگریس قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔