حیدرآباد:ایئر پورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے دو آدمیوں کے پاس سے 820گرام سونا ضبط کیا ۔

حیدرآبا: راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے دو آدمیوں کے پاس سے 820گرام سونا ضبط کیا ۔ کسٹم عہدیداروں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسافرین کی تلاشی کے دوران ایک مسافر کے پاس سے جوسعودی عرب کے ریاض سے آرہا تھا ۔اس کے پاس سے ۶۰۰؍ گرام سونا ضبط کرلیا ۔ اس کی قیمت 19,83,600بتلائی جاتی ہے ۔ ایک اور مسافر جو دبئی سے آرہا تھا اس کے پاس سے ۲۲۰؍ گرام سونا ہم نے ضبط کرلیا ہے۔

اس کی قیمت سات لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ عہدیداروں نے انہیں اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے ۔ 

TOPPOPULARRECENT