حیدرآبادیونیورسٹی مسئلہ سے کانگریس قیادت کو بھیواقف کروانے کا امکان

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اراضی کا مسئلہ ایک بڑے تنازعہ میں پھنس جانے کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے منگل کو یہاں کمانڈ کنٹرول سنٹر میں کابینہ کے چند وزراء کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔ ابتدا میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ میٹنگ کابینہ میں توسیع کے بارے میں ہوگی لیکن بحث زیادہ تر حیدرآباد یونیورسٹی کی اراضی کے معاملے پر تھی۔سیاسی وابستگی سے بالاتر کئی جماعتیں کانچہ گچی باؤلی میں یونیورسٹی کی زمینوں کی مجوزہ نیلامی پر اعتراضات اٹھا رہی ہیں۔ آج شام کے آخر میں چیف منسٹر نئی دہلی کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں، توقع ہے کہ وہ اے آئی سی سی قیادت کو بھی اس معاملے سے واقف کروایں گے۔