حیدرآباد۔منگل کی صبح پولیس کینسر کے ایک مریض کو تلنگانہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امدادی رقم دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے مبینہ طور پردھوکہ دینے کے ایک معاملے میں پرانے شہر کے ایک مسلم عالم کو گرفتار کرلیاہے۔
ذرائع کے بموجب علی قادری چیرمن سیرت النبی اکیڈیمی نے مبینہ طور پر جمیل صدیق نامی شخص سے جو کینسر کے مرض میں مبتلاء ہیں سے دو لاکھ روپئے لیتے ہوئے مذکورہ کینسر مریض کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد ی رقم دلانے کا وعدہ کیاتھا۔
یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ قادری اُس مسلم مذہبی قائدین کے وفد میں شامل تھے جو قومی سلامتی مشیر اجیت دوال سے جنوری 2020میں ملاقات کی اور جموں کشمیر کا دورہ کیاتھا۔
پولیس کے مطابق قادری بارہا نقد پیسے لئے اور اس کینسر مریض کو راحت پہنچانے میں ناکام ہوگئے‘ جس کے پیش نظر ائی پی سی کی دفعہ 420(جعلسازی) اور 406کا ایک مقدمہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں درج کرایاگیا۔
انسپکٹر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کالنگا راؤ نے کہاکہ ”ہم نے علی قادری کے خلاف ایک زیر و ایف ائی آردرج کرائی ہے اور علاقائی حدود کے نکتہ سے اس معاملہ کو چارمینار پولیس اسٹیشن منتقل کیاہے“۔
منگل کی صبح کمشنر کی ٹاسک فورس پولیس نے علی قادری کو اپنی تحویل میں لیا اور تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے