حیدرآباد 26 مارچ (یواین آئی) تلنگانہ ریاستی حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری دی ہے ۔ چین کی مشہور الکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی بی وائی ڈی حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں الکٹرک کار مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس پراجکٹ کے ذریعہ ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ فی الحال بی وائی ڈی چین میں تیار کردہ الکٹرک کاروں کو ہندوستان میں درآمدکر کے فروخت کر رہی ہے ۔