آر سی پور م میں سب سے زیادہ 42.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ
حیدرآباد : /16 اپریل (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس سے تجاوز کرگیا ہے ۔ درجہ حرارت میں اچانک اضافہ سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت آر سی پور م میں 42.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آصف نگر میں اور حمایت نگر میں 42 ، ملک پیٹ اور بیگم پیٹ میں 41.9 ، سرور نگر ، چندرائن گٹہ ، گوشہ محل اور میاں پور میں 41.8 ڈگری سلسیس ، موسیٰ پیٹ اور جوبلی ہلز میں 41.7 ڈگری سلسیس ،سنتوش نگر میں 41.6 ڈگری سلسیس ، اپل ، کوکٹ پلی اور حیات نگر میں 41.5 جبکہ لنگم پلی ، قطب اللہ پور اور ملکاجگیری میں 41.3 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تا تین دنوں کے دور ان شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی جس کے بعد موسم میں تبدیلی اور گرج چمک کا امکان ہے ۔شام کے وقت شہر میں مطلع ابرآلود ہوگیا اور ہلکی ہوائیں چلنے سے عوام کو گرمی سے کچھ حد تک راحت ملی ۔a/y