حیدرآباد18فروری(یواین آئی) شہر میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے وقت گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے ۔ دن اور رات کے ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے ۔ بی ایچ ای ایل’ رامچندراپورم میں دن میں اعظم ترین درجہ حرارت31.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری درج کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے ۔ اسی دوران شہر کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں اچانک پھر اضافہ ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں موسم میں بتدریج تبدیلی ہوتی جارہی ہے ۔شمالی تلنگانہ میں ایک ہفتہ سے رات کا درجہ حرارت معمول سے کم ہے ۔ اواخر ماہ تک صورتحال ایسی رہے گی۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہے ۔حیدرآباد میں 40 ڈگری ہے ۔