حیدرآباد میں ٹیکہ کی جانچ کا سنٹر قائم کیاجائے۔ کے ٹی آر نے مودی حکومت سے کہا

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ائی ٹی اور انڈسٹریز منسٹر کے ٹی راما راؤ نیاتوار کے روز مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ ”جنگی خطوط“ پر حیدرآباد میں ٹیکہ کی جانچ کا ایک مرکز قائم کیاجائے۔

کے ٹی آر نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد دنیا میں ٹیکہ کی درالحکومت کے طور پر سامنے آیاہے جہاں سے عالمی سطح پر ٹیکہ ایک تہائی حصہ کی پیدوار ہوئی ہے۔

کے ٹی آر نے یہ بھی ذکر کیاکہ کویڈ19کا ٹیکہ کوویکسن بھی حیدرآباد میں تیار اور فروغ دیاگیاہے۔

اس مکتوب میں ائی منسٹر نے کہاکہ دوسری جانچ کی سہولت قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور حیدرآباد اس کام کے لئے ایک موزوں جگہ بھی ہے کیونکہ شہر میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ تیار کرنے والے موجود ہیں۔

کے ٹی آر نے اس لیٹر میں کہاکہ ”ملک بھر میں تیار کئے جانے والے ٹیکہ کے ہر بیاچ کو جانچ کے لئے صرف کاسولی کی سنٹر ل ڈرگ لیباریٹری لے جانا پڑ رہا ہے۔

حیدرآباد سے کاسولی کو ٹیکہ کابیاچ روانہ کرنے کی یہ ساری مشق کے لئے 30-45دن لگ جارہے ہیں‘ جس کی وجہہ سے کافی وقت لگ رہا ہے اور پیسوں کا بھی خرچ آرہا ہے۔

پچھلے کچھ ماہ میں ایک بہتر مقدار میں حیدرآباد کے ٹیکہ کی پیدواری عمل میں لائی گئی ہے“۔

مذکورہ ائی ٹی منسٹر نے مزیدکہاکہ مذکورہ سرکاری رپورسٹ او رحکومت ہند کی باضابطہ اطلاعات بتارہی ہیں کہ اگست اور ڈسمبر2021کے مابین کویڈ19ٹیکہ کی جملہ تعداد کاتقریبا50فیصد حصہ حیدرآباد سے ہوگا۔

کے ٹی آر نے مزیدکہاکہ ”حیدرآباد میں اگست او رڈسمبر2021کے درمیان متوقع خوراک کی گنجائش کے لئے حیدرآباد میں جانچ مرکز ہونا چاہئے جس کے بعد نتائج بدل جائیں گے اور 8-10کروڑ مزید ٹیکہ ہر ماہ ملک بھر میں سپلائی کئے جاسکیں گے“۔

کے ٹی آر نے یہ بھی ذکر کیاکہ ماہرین نے پیش قیاسی کی ہے کہ کویڈ19کی تیسری لہر ہندوستان میں ستمبر او رڈسمبر میں اسی سال ائے گی اور یہ بھی کہاکہ وائرس کے خلاف مقابلہ کے لئے واحد حل ٹیکہ ہی ہے۔

مذکورہ ائی ٹی منسٹر کے ٹی آر نے کہاکہ تلنگانہ حکومت سہولت فراہم کرنے میں مکمل تعاون کرے گی اور وہ بھی فاسٹ ٹریک پر یہ کام کیاجائے گا۔

کے ٹی آر نے کہاکہ ”فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لئے نیشنل انیمل ریسورس فیسلیٹی برائے بائیومیڈیکل ریسرچ‘ سنٹرل ڈرگ ٹسٹنگ لیباریٹری حیدرآباد میں جانچ کا مرکز قائدم کیاجاسکتا ہے‘

جبکہ ایک مکمل سہولتیں سے لیز متبادل جانچ کی ضرورتوں پر مشتمل سنٹر بھی تعمیر کیاجاسکتا ہے تاکہ عالمی سطح پر ٹیکہ بغیرتوقف کے سربراہی کو یقینی بنایاجاسکے“۔

اس سے قبل کے ٹی آر نے مرکزی وزیر فینانس نرملا ستیار امن سے استفسار کیاتھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اتمانربھر راحت کاری پیاکیج کا تلنگانہ کے لئے اعلان کیاجائے او رساتھ میں چھوٹے کاروباری او رچھوٹی صنعتوں کو ہونے والے نقصانات سے بھی انہیں آگاہ کیاتھا۔