حیدرآباد کو عالمی سطح کی ترقی کی طرف گامزن کرنے کا عزم: وزیر ڈی سریدھر بابو کا خطاب

   

حیدرآباد ۔10 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی آئی ٹی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ کانگریس حکومت حیدرآباد کونہ صرف عالمی قابلیت کے مراکز کی منزل ہی نہیں بلکہ ایک عالمی اعتماد کے مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے جو عالمی چیلنجوں کا حل وضع کرتا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ریاست منظم طریقے سے ایک جامع ماحولیاتی نظام تیار کررہی ہے جو عالمی منڈی کے تقاضوں، چیلنجوں اور مستقبل کی تکنیکی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہو کر بڑی کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ ہم نے بہت کم وقت میں حیدرآباد کو ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل بینکنگ اور فن ٹیگ کے شعبوں میں عالمی کمپنیوں کیلئے ایک نمایاں مرکز کے طور پر قائم کیا ہے۔ ہم ریاست میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل کیلئے ایک خصوصی حکمت عملی وضع کررہے ہیں جو عالمی کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ بیک بیس کا یہ ڈیولپمنٹ سنٹر دنیا بھر کے ممتاز بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اگلی نسل کے ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز اور سافٹ ویر مصنوعات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس تقریب میں نیدرلینڈ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان کریمرز، بیک بیس کے سی ٹی او گریگ فاہی، چیف آف اسٹاف ریہنارڈشیل اور انڈیا سافٹ ہیڈ سوربھی شرما سمپت دیگر افراد نے شرکت کی۔شH/M/