حیدرآباد کی بارش۔ زائیرا وسیم نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے دعائیں مانگی

,

   

کشمیر۔ دنگل کی اداکارہ زائیرا وسیم نے حیدرآباد کے سیلاب زدگان کے لئے دعائیں مانگی۔ دوسرے لوگوں سے بھی انہوں نے شہریوں کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے حیدرآباد شدید بارش کی وجہہ سے بدحال ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ”اللہ سب کی حفاظت کرے اور جو لوگ متاثر ہوئے انہیں راحت پہنچائے“ دوسروں سے بارش متاثرین کے لئے دعاء کا استفسار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”حیدرآباد اور اس کے لوگوں کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں‘

حیدرآباد کی بارش نے کم سے کم 37000خاندانوں کو متاثر کیاہے۔
درایں اثناء مجالس مقامی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہاکہ طوفانی بارش اور سیلاب نے حیدرآباد میں کم سے کم370000خاندانوں کو متاثر کیاہے۔اکٹوبر13-14اور17کی بارش نے حیدرآباد کو زیر آب کرداہے اور اس سے 37400خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کمشنر لوکیش کمار نے کہاکہ 13اکٹوبر کو ہوئی بارش نے شہر کے کئی علاقوں کو تبادہ کیاہے اور اس سے 35309فیملی متاثرہوئے ہیں۔مزید2100فیملیوں کو 17اکٹوبر کی بارش کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاہے۔

موسیٰ ندی
مذکورہ موسی ندی میں حمایت ساگر سے چھوڑے گئے زائد پانی کی وجہہ سے اچھل آگیاہے۔ ہفتہ میں دوسری مرتبہ اتوار کے روز اس کے دروازے کھولے گئے تھے۔

محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 20سال کے بعد موسی ندی میں اس قدر پانی دیکھنے کو ملا ہے

مورخین کا خیال
مورخین کا کہنا ہے کہ 1908میں 28ستمبر کے روز ائی طغیانی نے ہزاروں لوگوں کی جان لی تھی اورلاکھوں کو بے گھر کیاتھا۔

نظام دکن کا یہ کارنامہ تھا ہے کہ حیدرآباد کو دوبارہ طغیانی جیسی صورتحال سے بچانے کے لئے آبی ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی تعمیر عمل میں لائی تھی۔

زائیرا وسیم
حیدرآباد میں بھاری تباہی کے واقعات سننے او ردیکھنے کے بعد زائرا وسیم نے بھی متاثرین کی مددکے لئے اپنے ری ٹوئٹ میں حیدرآبافلاڈ ریلیو ایکیٹوٹی ہیش ٹیگ کا استعمال کیاہے

https://twitter.com/ZairaWasimmm/status/1317544461463736320?s=20

قبل ازیں زائرا وسیم اس سے قبل ٹڈیوں کے حملے پر قرآن کی آیت کا حوالہ دینے کے بعد سرخیوں میں ائی تھیں۔