خالد سیفی ضمانت عرضی پر پولیس سے جواب طلب

   

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ آرگنائزیشن کے بانی خالد سیفی کی درخواست ضمانت پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔ خالد نے 2020 ء میں دہلی میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق مبینہ سازش کے سلسلہ میں اپنے لئے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے 8 اپریل کے ٹرائل کورٹ کے حکمنامے کو چیلنج کرنے والی خالد کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کی۔ ٹرائل کورٹ نے خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ خالد کی طرف سے سینئر وکیل روبیکا جان پیش ہوئیں۔