ترمیمات کے جواز کو چیلنج، سپریم کورٹ کی مرکز سے جواب طلبی
نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بعض خانگی کمپنیوں کو گاہکوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر آدھار تفصیلات کی فراہمی کی اجامت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواست پر جمعہ کو مرکز سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوہڈے اور جسٹس بی آر گوائی نے ایس جی و ومبا ٹیکرے کی طرف سے دائر کردہ درخواست کا نوٹ لیا جنہوں نے الزام عائد کیا کہ آدھار قانون میں 2019ء کی ترمیمات عدالت عظمی کے سابقہ فیصلوں کے برخلاف اور مغائر ہیں۔ قبل ازیں ایک پانچ رکنی دستوری بنچ نے کہا تھا کہ خانگی کمپنیوں کو گاہکوں کو انفرادی شناخت کے لیے حتی کہ رضاکارانہ طور پر دی جانے والی آدھار تفصیلات لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔