خراب صحت کی وجہہ سے ضمانت پر رہا‘ دہشت گردی کی ملزمہ پرگیا ٹھاکر کاکباڈی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائیرل

,

   

مذکورہ بی جے پی ایم‘ جس پر سخت یواے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں‘ شدید طبی بیماریوں کے حوالے کے بعد ضمانت پر رہا کیاگیاہے


دہشت گردی کی ملزم بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر کو اس وقت لوگوں کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا جب انٹرنٹ پر کباڈی کھیلتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔

ٹھاکر کو صحت کی بنیادپر ضمانت دی گئی ہے‘ اور کئی لوگ اب سوال کررہے ہیں کہ کیایہ حقیقت ہے‘ جس کی وجہہ دی گئی تھی وہ بچوں کے ساتھ کباڈی کھیلتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

مالیگاؤ ں دھماکوں معاملے میں‘ ٹھاکر کو 2017اپریل25کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیاتھا۔

یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے موجودہ بی جے پی ایم پی کا ویڈیو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ”ان کی اگلی سنوائی این ائی اے عدالت میں کب ہے“؟۔

شدیدبیماری کے دعوی کے پیش نظر صحت کی بنیاد پر کیس میں سنوائی پر ٹھاکر موجودگی سے مستثنیٰ قراردیا ہے۔پچھلے کچھ ماہ سے حالیہ دنوں میں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے اور نوراتری کے دوران گربھا سے متعلق ان کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹھاکر کو شدید تنقیدوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فی الحال ٹھاکر کو یو اے پی اے کے دفعات18اور 16کے تحت ممبئی کی ایک عدالت میں سنوائی کا سامنا ہے۔

کانگریس کے ساتھ دیگر ٹوئٹر صارفین طنز ومزاح پر مشتمل تنقیدوں کے ساتھ ٹھاکر کونشانہ بنارہے ہیں۔ یہاں پر کچھ ردعمل پیش ہیں