دانش علی بی ایس پی میں شامل ۔ 

,

   

لکھنؤ: جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری دانش علی نے جنتا دل کو الوداع کہتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ دانش علی بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش مشرا سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دانش علی نے کہا کہ میرے اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔ ہم دونوں معاشرہ سے غریبی ہٹانے کیلئے کام کریں گے۔

میں اب اپنی ساری طاقت غریب عوام کی خدمت کیلئے صرف کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں دیوے گوڑہ جی کے آشیرواد اور ان کی ہدایت پر یہ پارٹی میں شامل ہوا ہوں ۔ بہن جی ( مایاوتی ) جو مجھے ہدایت دیں گی میں اسی کے مطابق کام کروں گا ۔