حیدرآباد ۔سائبرآباد ٹریفک پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کے دو ویڈیوز ٹیوٹ کئے ہیں ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے تعمیر شدہ کیبل بریج پر کھڑے ہوکر بعض لوگ جان جھوکم میں ڈالتے ہوئے سیلفی لے رہے ہیں ۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس نے عوام کو اس طرح کی حرکتیں کرنے سے انتباہ دیا ہے ۔ پولیس کے پوسٹ کردہ ویڈیوں میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون پل کے درمیان میں پہونچ کر ٹریفک کے دوران سیلفی لے رہی ہے ۔ دوسری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بعض نوجوان بے تحاشہ اور خطرناک طریقہ سے پل کو عبور کر رہے ہیں ۔ ان کے درمیان سے موٹر گاڑیاں تیزی سے گزر رہی ہیں ۔ تالاب کا منظر قریب سے دیکھنے کیلئے ٹریفک کے دوران سڑک کا عبور کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔