دسویں‘ بارہوں‘ سی بی ایس سی فیس پر کابینہ نے لیافیصلہ’تین لاکھ طلبہ کی امتحان فیس حکومت بھرے گی‘

,

   

نئی دہلی۔ دہلی کی حکومت اسکولوں میں دسویں اور بارہویں کے تمام طلبہ کی سی بی ایس سی امتحان فیس ادا کرے گی۔

چیف منسٹر اروند کجریوال کی قیادت میں منعقدہ دہلی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے مذکورہ طلبہ کی فیس ادائیگی کو لے کر کئے گئے فیصلے کو منظوری دیدی گئی ہے۔

سرکاری اسکولوں میں دسویں اور بارہویں کے قریب تین لاکھ 14ہزار طلبہ کی امتحان فیس کی ادائیگی اب حکومت کرے گی۔

اس فیصلے کو لاگو کرنے کے لئے حکومت پر ہر سال قریب 57کروڑ روپئے کا معاشی بوجھ عائد ہوگا اور دہلی حکومت کو یہ فیصلہ موجودہ سال سے ہی لاگو ہو گیاہے۔

جانکاری کے مطابق ایک اسٹوڈنٹ پانچ لازمی مضامین اور ایک اسپیشل مضمون پڑھتا ہے۔ اس طرح سے بارہویں کے اسٹوڈنٹس کو 1800اور دسویں کے اسٹوڈنٹس کو 1800روپئے امتحان فیس ادا کرنا پڑتا ہے جس کی بھر پائی اب حکومت کرے گی

۔ دہلی حکومت تیسری سے اٹھویں جماعت تک اور نویں سے گیارویں جماعت تک سنٹرلائزڈ امتحان کراتی ہے اور جوابی پرچے سے لے کر سوالات جواب کے تمام پرچے حکومت کے خرچ پر شائع کئے جاتے ہیں۔

وہیں دسویں اور بارہویں کے طلبہ سے امتحان فیس لتی ہے لیکن اس مرتبہ سی بی ایس سی نے فیس میں دوگناسے زیادہ اضافہ کردیاتھا۔ اس کے بعد دہلی حکومت نے طلبہ کی فیس کی ادائیگی کرنے کی بات کہی تھی۔

حکومت نے اضافی فیس کے علاوہ سارے امتحان فیس دینے کا فیصلہ کیاہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ طلبہ سے سی بی ایس سی امتحان فیس نے لی جائے۔ سائنس اسٹوڈنٹس اورووکیشنل کورسس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیس بھی دہلی حکومت ادا کرے گی