دسہرہ تعطیلات میں کلاسس چلانے پر 50 خانگی انٹرمیڈیٹ کالجس پر جرمانہ عائد، 2نومبر تک جرمانے بھرپائی کردینے کی ہدایت، بورڈ آف سکنڈری کی کارروائی

,

   

حیدرآباد: ریاست میں دسہرہ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تعطیلات کا اعلان کرنے کے باوجود کچھ خانگی کالجس نے بورڈ کے اعلان کو نظر انداز کرتے ہوئے کالجس کھلے رکھے۔ جس پر بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کالجس پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ انگریزی اخبار ہنس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 50کارپوریٹ اور خانگی جونئر کالجس جنہوں نے دسہرہ کی معلنہ تعطیلات کے دوران بھی کالج جاری رکھے تھے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر بورڈ نے ان کالجس پر ایک تا 7لاکھ روپے تک چالان عائد کیا ہے۔ بورڈ کے سکریٹری سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں مذکورہ کالجس کے پرنسپلس کو نوٹس بھی جاری کردی ہے۔ عمر جلیل نے بتایا کہ کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 2نومبر تک اپنے جرمانے بھردے۔