ملبورن : دفاعی چمپئن امریکی ٹینس اسٹار صوفیا کینن کے علاوہ آج آسٹریلین اوپن نے کئی معروف کھلاڑیوں کو حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی جس میںامریکی نوجوان کھلاڑی کوکوگاف ، اسٹوسر اور سابق فرنچ اوپن چمپئن کوزنیٹسووا بھی شامل ہیں ۔ کینن کو کے کینیپی کے خلاف راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 2020ء میں یہاں آسٹریلین اوپن ٹرافی حاصل کرنے والی کینن کو دوسرے مرحلے کے مقابلہ میں صرف 64منٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کینن نے کہا کہ یقینی طور پر میں ذہنی اور جسمانی طور پر صدفیصد فٹ نہیں تھی ، نیز میں مقابلے کے دباؤ کو بہتر طریقہ سے سنبھال نہیں سکی ۔ 35سالہ کینیپی نے حریف 22سالہ کھلاڑی کو شکست دی ۔ حالانکہ مقابلہ سے قبل ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان موازانہ بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ دیگر مقابلوں میں کوزنیٹسووا کو تین سیٹوں کے مقابلہ میں سوئیزرلینڈ کی بنسک کے خلاف 5-7 ، 6-3 ، 4-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ آسٹریلیا کی سمنتا اسٹوسر کو امریکی کھلاڑی پیگولا کے خلاف شرمناک 6-0 ، 6-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ دریں اثناء امریکی کھلاڑی کوکوگاف میں سوئیٹولینا کے خلاف 4-6 ، 3-6کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ مرد زمروں کے مقابلوں میں 39 سالہ فلیشیانو لوپیز ٹورنمنٹ میں سب سے بڑی عمر کے کھلاڑی ہیں تاہم انہوں نے 31 سالہ لورنزوکو 5-7 ، 3-6 ، 6-3 ، 7-5 ، 6-4 کی شکست دی ۔ لوپیز کا یہ متواتر 75واں گرانڈ سلام خطاب ہے ۔