دلیپ کمارآج شادی کی سالگرہ نہیں منائیں گے

   

ممبئی : افسانوی اداکار دلیپ کمار اور ان کی بیوی سائرہ بانو اپنی شادی کی سالگرہ 11 اکتوبر کو اہتمام سے مناتے ہیں، لیکن اس سال وہ شادی کی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال اپنی شادی کی 54ویں سالگرہ نہیں منائیں گے۔انہوں نے دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائیوں کے انتقال کو اس کی وجہ بتایا۔ کورونا سے دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کا انتقال ہوگیا۔ یہ اطلاع خود سائرہ بانو نے شوہر دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔