چین، پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں بھی بلند پہاڑیوں پر سیاحتی سرگرمیاں
حیدرآباد۔ 9 اگست (سیاست نیوز) دنیا کے 10 بلند و بالا پہاڑیوں کو اہم سیاحتی مقامات کا موقف حاصل ہے۔ پہاڑیوں کی بلندی اور سیاحتی سرگرمیوں کے اعتبار سے دنیا کی 10 بلند پہاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں نیپال اور چین کی سرحد پر واقع ماؤنٹ ایورسٹ 8849 میٹر بلندی کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بلند پہاڑیوں کے معاملہ میں چین، نیپال اور پاکستان کی پہاڑیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمالیہ اور کراکورم کے اطراف بلند و بالا پہاڑیوں کی اونچائی 8000 میٹر سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع کراکورم جسے K2 بھی کہا جاتا ہے اس کی بلندی 8611 میٹر درج کی گئی ہے۔ ہمالیہ کی بلندیوں پر واقع کنچن جنگا جو نیپال اور ہندوستان کی سرحد پر واقع ہے اس کی بلندی 8586 میٹر درج کی گئی۔ نیپال اور چین کی سرحد سے متصل Lhotse کی بلندی 8516 میٹر درج کی گئی۔ نیپال اور چین کی سرحد پر ہمالیہ کے دامن میں مزید دو بلند پہاڑ فہرست میں شامل ہیں۔ زیادہ تر بلند پہاڑ ہمالیہ کے حدود میں واقع ہیں۔ بلند پہاڑیوں کے معاملہ میں نیپال سرفہرست ہے جبکہ چین اور پاکستان سے متصل علاقوں میں بھی بلند پہاڑ موجود ہیں۔ پہاڑیوں کے اطراف کے علاقوں میں موسمی حالات بھی وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتے ہیں اور مقامی موسمی حالات کو ہمیشہ غیر مستقل تصور کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح ہمالیہ کے حدود میں واقع بلند پہاڑیوں کی سیر کے لئے پہنچتے ہیں۔ بسااوقات برف باری کے نتیجہ میں سیاحتی سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے۔ 1؍F