دوا کو نشہ کے طور پر استعمال کے گولیاں ضبط

   

ٹی جی سیف اور ایگل فورس کی کارروائی، میڈیکل شاپ مالک گرفتار
حیدرآباد : 4 ستمبر ( سیاست نیوز) شہر میں ٹی جی سیف اب ایگل فورس کے اشتراک سے کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ نشہ اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف کارروائی کیلئے مخصوص دو الگ ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ کارروائی بہترین نتائج کا سبب بن سکتی ہے ۔ اس طرح ایک کارروائی میں ٹی جی سیف اور ایگل فورس نے میڈیکل ایجنسی پر دھاوا کیا ۔ ایلوپیتھی طریقہ علاج میں استعمال کی جانے والی دوا کو نشہ کے طور پر استعمال کرنے کا ایک بڑا خلاصہ کیا گیا اور پولیس نے فارمسی کے مالک کو حراست میں لے لیا ۔ گاجولہ رامارم علاقہ میں واقع منا فارمسی پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بھاسکر کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضہ سے ٹینانل نامی گولیوں کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا ۔ یہ گولیاں درد میں استعمال کی جاتی ہے جس کے زائد استعمال سے انسان نشہ کی حالت میں چلا جاتا ہے اور اس کا زائد استعمال نہ صرف گولیوں کا عادی بنا دیتا ہے بلکہ اس کے کافی مضر اثرات انسانی صحت پر مرتب ہوتے ہیں اور نشہ کرنے کیلئے اب اس کا استعمال ہوتا ہے ۔ فارماسسٹ کیلئے یہ لازمی ہوتا ہے کہ ان گولیوں کی فروخت کیلئے باضابطہ رجسٹر کا استعمال کیا جائے لیکن اس منا فارمیسی کی جانب سے ایسی کسی بھی شرائط پر عمل نہیں کیا جارہا تھا ۔ ایگل فورس اور ٹی جی سیف نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ایجنسی پر دھاوا کیا اور کثیر مقدار میں گولیوں کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا جو 100ملی گرام پر مشتمل ہوتی ہے ۔ امکان ہے کہ اب شہر کی مختلف میڈیکل اور فارمیسی دوکانوں پر کارروائیاں کی جائے گی ۔ع