دوسرے کیس میں بھی نرسنگ آنند کو ملی ضمانت‘ بہت جلد رہائی ممکن

,

   

قبل ازیں اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں اس سے قبل ضمانت دی گئی تھی
ہری دوار سیشن عدالت نے ایک او رمعاملے میں یاتی نرسنگ آنند کوضمانت دی ہے‘ جسمیں وہ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے لئے ملزم بنائے گئے تھے۔

نرسنگ آنند کو 15جنوری کے روز اتراکھنڈ پولیس نے خواتین پر نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے میں گرفتارکیاتھا۔ بعدازاں پولیس نے داسانا مندر کے پجاری پر اشتعال انگیز تقریراور ایک صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے دفعات کا بھی اضافہ کیاتھا۔

ان پر ائی پی سی کی دفعات295اے اور 509کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ تاہم 7فبروری کے روز اشتعال انگیز تقریر میں انہیں ضمانت مل گئی تھی‘ جسکے لئے انہیں 50,000کی اور اسی قیمت کی ایک شخصی ضمانت پیش کرنے کاحکم دیاگیاتھا۔

بار اینڈ بنچ نے نرسنگ آنند کے وکیل نارائن ہر گپتا کے حوالے سے کیاتھا کہ ”ان کے جیل سے رہائی ہونے کی تمام تیاریا ں ہوگئی ہیں وہ ممکن ہے کہ کل جیل سے رہا ہوجائیں گے“۔