فوری اثر کے ساتھ عمل آوری، سٹی پولیس کمشنر کے احکامات
حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) بھارت پاکستان کشیدگی کے دوران شہر میں سلامتی کیلئے کمشنر پولیس کی جانب سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں سٹی پولیس ایکٹ کو عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام کے تحت دونوں شہروں میں آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی آتش بازی کو ہرگز انجام نہ دینے کے احکامات کو جاری کردیا گیا ہے اور یہ احکامات فوری اثر کے ساتھ عمل میں لائے جارہے ہیں۔ عوامی سلامتی کیلئے ملٹری اور کنٹونمنٹ علاقوں کے قریب بسنے والی عوام کو پابند کردیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی طرح کی آتش بازی کو دہشت گرد کارروائی کا حصہ تصور کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ شورشرابہ اور دھماکوں کی آوازیں مزید الجھن پیدا کرسکتی ہیں۔ لہٰذا موجودہ حالات کے پیش نظر اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہناہیکہ آتش بازی سے حفاظتی دستوں اور فوج پر ذہنی تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ کھلے مقامات اور کسی بھی قسم کے پروگرامس میں آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئندہ احکامات تک جاری کردہ احکامات پر عمل آوری جاری رہے گی۔ع