بنگلورو۔آر سی بی کی پانچ بارکی چمپئن چنئی کے خلاف 27 رنز کی فتح کے بعد وکٹ کیپر دنیش کارتک نے انکشاف کیا کہ کس طرح ایم ایس دھونی کا یہ زبردست چھکا تھا جس نے آر سی بی کی جیت کا تمام فرق بنا دیا۔آخری اوور میں چنئی کو پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے لیے 17 رنز درکار تھے اور یہ وہ شخص تھا جس سے بہت سے گیند باز ڈرتے ہیں، ایم ایس دھونی بیٹنگ پر تھا۔ یش دیال کی جانب سے ہپ ہائی فل ٹاس گیند پر دھونی نے110 میٹر کا بڑا اور ریکارڈ چھکا مارا۔کارتک نے کہا کہ گیند کے ضائع ہونے اوربولرکو ایک نئی گیند دینے کی وجہ سے ٹیم کو جیتنے میں مدد ملی۔ کارتک نے سوشل میڈیا پر آر سی بی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا، آج ہونے والی سب سے اچھی چیز دھونی کاگراؤنڈ کے باہر چھکا مارنا تھا، اور ہمیں ایک نئی گیند ملی اور اہم میچ جیت کر پلے آف میں پہنچ گئے ۔