زبیر کی گرفتاری 2018میں ایک ہندو دیوتا کے خلاف کئے گئے ”قابل اعتراض“ ٹوئٹ سے متعلق ایک کیس میں ہوئی ہے۔
دہلی کی پٹیالہ ہاوز کورٹ نے الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور صحافی کو 14دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں دہلی پولیس کے سپرد کردیاہے
زبیر کی گرفتاری 2018میں ایک ہندو دیوتا کے خلاف کئے گئے ”قابل اعتراض“ ٹوئٹ سے متعلق ایک کیس میں ہوئی ہے۔
چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ نیگادھا سرواریا نے پولیس کی درخواست کو منظوری دی جس میں مزید تحقیقات کے جار ی رہنے کی بات کہی گئی تھی۔ پانچ روزہ تحویلی تفتیش کے ختم ہونے پر پولیس نے زبیر کو عدالت کے روبرو پیش کیاتھا۔