دہلی بی جے پی کے صدر اپنے ہی بیان میں پھنس گئے۔ ”بی جے پی کو یوپی‘ بہار میں ووٹ مانگنے کا حق ہے کیا“۔ ویڈیو

,

   

اکثر سیاسی قائدین اپنے ہی بیانات کے جال میں پھنس جاتے ہیں‘ مگر ان کا بھانڈاپھوڑنے والے میڈیا کو بھی ایماندار ہونا پڑتا ہے۔ایسے ہی ایک پروگرام کے دوران اینکر نے دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری کو ان کے ہی بیان کے جال میں پھنسادیاہے۔

دراصل منوج تیواری نے بی جے پی کے خلاف ایک بیان دیا تھا جس کا حوالہ دیتے ہوئے اینکر نے کہاکہ بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے سے آپ نے منع کیاہے۔

جس پر منو ج تیواری نے کہاکہ میں نے تو ایسا ہر گز نہیں کہا ہے اور آپ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں جس پر اینکر نے کہاکہ ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے تو پھر منوج تیواری نے ثبوت دیکھانے کو کہا اور جیسے ہی ویڈیوٹیلی ویثرن شو میں دیکھا یاگیا تب منوج تیواری نہایت شرمندگی کے احساس میں آگئے۔

منوج تیواری کو اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھایاگیا ہے کہ ”مہارشٹرا میں پورانچل کے لوگوں کو شیو سینا اور راج ٹھاکرے مارتے ہیں اور بی جے پی ان سے ہاتھ ملارہی ہے لہذا بی جے پی کو اترپردیش اور بہار میں آکر ووٹ مانگنے کا حق حاصل نہیں ہے“۔

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری کی اس بے بسی کا مذاق اڑایاہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں یقینا آپ بھی لطف اندوز ہوں گے۔