مودی غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے

,

   

راہول گاندھی کا دعوی ۔کہا غیر ملکی مدد سے برقرار بھی ہیں
ملک کی اقتصادی صورتحال پر مودی کو مباحث کا چیلنج
نئی دہلی، 2 نومبر (یواین آئی)قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر ملکی مدد سے اقتدار میں آنے اور عہدے پر برقرار رہنے کا الزام عادء کیا اور انہیں غیر ملکی حمایت اور ملک کی اقتصادی صورتحال پر کھلے مباحثے کا چیلنج دیا ہے ۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مودی جی، ملک سے جھوٹ بولنا بند کیجیے ۔ آپ غیر ملکی مدد سے وزیر اعظم بنے اور غیر ملکی مدد سے ہی وزیر اعظم برقرار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کا اقتصادی نظام پوری طرح غیر ملکیوں کے کنٹرول اور حمایت میں ہے اور غیر ملکی سوشل میڈیا بھی مودی کی حمایت کرتا ہے ۔راہول گاندھی نے وزیر اعظم کو کھلے مباحثے کا چیلنج دیا اور کہا کہ وہ مودی کے ساتھ کسی بھی پلیٹ فارم پر اور کسی بھی وقت اس معاملے پر بحث کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اس معاملے پر کھلے مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں ۔ کوئی بھی پلیٹ فارم، کسی بھی وقت۔ اگر ہمت ہے تو آئیے ۔ آپ نہیں آئیں گے ، کیونکہ میں آپ کے بارے میں جو کچھ جانتا ہوں، آپ اس سے ڈرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے ایک انگریزی اخبار میں شائع خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا ہے ، جس میں مودی کا یہ بیان درج ہے کہ رکاوٹیں پیدا کرنے والی طاقتیں ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، افواہیں پھیلانے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔