دہلی سے لندن۔ بس سفر کے لئے ٹکٹ کی قیمت آپ کو حیرا ن کرسکتی ہے

,

   

نئی دہلی۔ گروگرام نژاد ایک خانگی ٹورسٹ کمپنی نے دہلی سے لندن کے خلاف بس خدمات کااعلان کیاہے‘ جس کے ذریعہ مسافرین 70دنوں میں 20,000کیلو میٹر کا سفر اور 18ممالک کا احاطہ کریں گے

لندن کے لئے بس
اڈونچریس اورلاینڈ نے 15اگست کے روز اعلان کیا کہ”اب تک کی پہلی ہاپ ان اور ہاپ آف بس سروس دہلی اور لندن کے درمیان“ جس کا نام ”لندن کے لئے بس“ہے۔

اس ٹور میں لوگ کو میانمار‘ تھائی لینڈ‘ لاؤس‘ چین‘ کرزقستان‘ ازبکستان‘ قازقستان‘ لاتیویا‘ لیتھونیا‘ پولینڈ‘ چیک ریپبلک‘ جرمنی‘ نیدر لینڈس‘ بلجیم اور فرانس کے ذریعہ سفر کرایاجائے گا.

مذکورہ20نشستوں پر مشتمل بزنس کلاس سیٹوں والے بس کو پورے سازوسامان سے لیز ہے کو اس ٹرپ کے لئے تیار کیاگیاہے۔

بس میں 20مسافرین کے علاوہ ایک ڈرائیور اور ایک اسٹنٹ ڈرائیور‘ ایک گائیڈاور ایک ہلپر ہوگا۔ٹرپ کے دوران مستقل انٹرویلس کے بعد گائیڈتبدیل کیا جائے گا۔

ویزا کا انتظام
مسافرین کے ویزا کا انتظام بھی مذکورہ کمپنی کرے گی۔چار زمروں میں اس ٹرپ کو تقسیم کیاگیاہے اور مسافرین اپنی سہولت کی مناسبت سے مختلف منازل کا تعین کرسکتے ہیں وہیں انہیں ایک مخصوص پیاکج کے بموجب ادا کرنا پڑے گا۔

تاہم اگر وہ دہلی سے لندن مکمل ٹراپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک مسافر کے لئے 15لاکھ روپئے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

سفر کرنے کے شوقین دو لوگ توشار اگروال اور سنجے مدن کی سونچ کا یہ نتیجہ ہے‘ جنھوں نے 2017‘ سال2018اور2019میں بذریعہ سڑک لندن کا سفر کیاتھا۔

اڈونچریس اورلاینڈ کے کو فاونڈرس توشار اگرول نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”سڑک کے ذریعہ لندن کا سفر کرنے کے متعلق شوقین کئی جذباتی لوگوں سے اظہار خیال کے بعد ہم نے یہ ٹرپ کا منصوبہ بنایاہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگست15کے روز اس کا اعلان کیاگیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ 2021مئی میں لندن کے لئے پہلی بس روانہ ہوگی۔

ہم نے کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے رجسٹریشن شروع نہیں کیاہے۔

مذکورہ تمام ممالک میں کرونا وائرس کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہم رجسٹریشن کا کام شروع کریں گے“۔

توشار نے کہاکہ ”اس 70دنوں کے ٹرپ کے دوران تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔ مسافرین کو 4اور5ستارہ ہوٹلوں رہنے کا انتظام کیاجائے اور تمام ممالک میں ہندوستانی کھانے فراہم کئے جائیں گے“۔