مذکورہ بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اور ویڈیوز مستقبل میں منظرعام پر ائیں گے اور تمام شراب گتہ داروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ بغیر کسی خوف کے ”بدعنوانی“ کو اجاگر کرنے کے لئے آگے ائیں۔
نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی پر ایک قدم آگے بڑھ کر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے پیر کے روز ایک ”خفیہ اپریشن“ کا ویڈیو جاری کیاجس میں مبینہ طور پر ایک شراب اسکام کے ملزم کے والد کو دیکھایاگیا ہے جو دعوی کررہا ہے کہ اس نے دہلی میں شراب کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے ”کمیشن“ ادا کیا اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیاکی برطرفی کی مانگ کی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ترجمان سمبت پاترا نے رپورٹرس کو یہاں بتایاکہ”ویڈیو میں ظاہر ہونے والے باتوں سے اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ 80فیصد منافع(چیف منسٹر اروند) کجریوال‘ منیش سیسوڈیا اور ان کے دوستوں کو جائے گا۔پہلے تم ہمارا 80فیصد کمیشن دیں اور پھر 20فیصد جو چاہے وہ بچیں۔ یہ کجریوالکی پالیسی رہی ہے“۔
دہلی بی جے پی چیف ادیش گپتا اورلوک سبھا ایم پی منوج تیواری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں پاترا نے ایک ”خفیہ اپریشن“ پر مشتمل ویڈیوجاری کیاجس میں کولیندر مارواح جو شراب اسکام کے ملزم نمبر13سنی ماروا کے والد ہیں دیکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ”یہ ایک کھلا او رواضح معاملے ہے کیونکہ مارواح جی خود اس ویڈیو میں یہ بات تسلیم کررہے ہیں“۔
مذکورہ بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اور ویڈیوز مستقبل میں منظرعام پر ائیں گے اور تمام شراب گتہ داروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ بغیر کسی خوف کے ”بدعنوانی“ کو اجاگر کرنے کے لئے آگے ائیں۔
پاترا نے مزیدکہاکہ ”نئی آبکاری پالیسی کے متعلق ہم نے اروند کجریوال او رمنیش سیسوڈیا سے پانچ سوالات کئے تھے۔ تاہم ان سوالات کے اب تک جواب نہیں دئے گئے جس کے بعد ہم یہا ں پرایک خفیہ اپریشن کے ذریعہ انہیں منظرعام پرلانے کے لئے ائے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ یہ اس خفیہ اپریشن سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ دہلی میں اے اے پی حکومت نے ”بلیک لسٹ کمپنیوں کومدعو کیا اور انہیں کنٹراکٹس دئے ہیں“۔
پاترا نے کہاکہ خفیہ اپریشن سے یہ بھی بات ثابت ہوگئی ہے کہ کجریوال اور سیسوڈیا نے”دہلی کی عوام جیبوں سے 80فیصد آمدنی نکال کر دلالی کے ذریعہ اپنے دوستوں کے جیبوں میں ڈال دی ہے“۔
انہوں نے الزام لگایاکہ ”اس شراب پالیسی کے ذریعہ سفید پیسے کو کالے دھن میں تبدیل کیاگیا اورپھر کجریوال اور سیسوڈیا کو بھیجا گیاہے“۔گپتا نے کہاکہ خفیہ اپریشن”واضح طورپر دیکھاتا“ ہے کہ شراب کے لائسنس درالحکومت میں بڑھے ہیں مگر اس کی آمدنی میں ڈرامائی کمی ائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر کجریوال کے پاس تھوڑی بھی شرم ہے تو یہ وقت ہے وہ سیسوڈیا کو نکال دیں“اورمزیدکہاکہ چیف منسٹر نے دہلی کو سنگا پور بنانے کے خواب کو بیچ دیا ہے ”مگر اس کو بدعنوانی کا مرکز بنادیا“۔تیواری نے کہاکہ خفیہ اپریشن ان تمام سوالات کی تصدیق کرتا ہے جو بی جے پی کجریوال حکومت سے شراب پالیسی پر پوچھ رہی ہے۔