پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ٹوٹ کر بکھرے ہوئے شیشہ کے تکڑوں کے اردگرد سے پتھر یا ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔
نئی دہلی۔ پولیس نے پیر ک روز بتایاکہ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کے دہلی کے مکان کے دوروازے کے دوشیشے ٹوٹے ملے ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ٹوٹ کر بکھرے ہوئے شیشہ کے تکڑوں کے اردگرد سے پتھر یا ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔
افیسر نے کہاکہ پولیس علاقے کی جانچ کررہی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
اویسی نے فبروری میں الزام لگایاتھا کہ قومی درالحکومت میں ان کے مکان پر نامعلوم شرپسندو ں نے حملہ کیا ہے اور دعوی کیاتھا کہ2014کے بعد اس قسم کا یہ چوتھا حملہ ہے۔