دہلی میں گھنے کہر کے باعث پروازیں متاثر

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں چہارشنبہ کی صبح گھنے کہر کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریباً 120 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔دریں اثنا دہلی جانے والی کئی ٹرینیں بھی گھنے کہر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سردی کی اس شدید لہر کی صورتحال سے راحت کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ دو سے تین روز تک گھنا کہراچھایا رہے گا۔منگل کو آئی ایم ڈی نے دہلی میں گھنے کہر اور سردی کی لہر کے حالات کے پیش نظر چہارشنبہ اور جمعرات کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا تھا۔
محکمہ نے چہارشنبہ کو پنجاب اور ہریانہ میں گھنے کہر اور سردی کی لہر کے حالات کیلئے “ریڈ الرٹ” اور جمعرات کو دونوں ریاستوں میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے ۔