’دہلی کی بیٹی پرینکا‘ نے مودی کوباہری کے طور پر پیش کیا

,

   

نئی دہلی۔ لوک سبھاالیکشن کے آخری دومرحلے میں نوٹ بندی‘ جی ایس ڈی اور خواتین کی حفاظت کے عنوان پر وزیراعظم نریندر مودی کو کھلے عام چیالنج کسی او رنے نہیں بلکہ کانگریس کی اے ائی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے دیاہے۔

YouTube video

منی بس کی چھت سے چہارشنبہ کے روز نارتھ ایسٹ دہلی پارلیمانی حلقے سے کانگریس کی امیدوار شیلا دکشٹ کی انتخابی چلاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”جھوٹے وعدے جو عوام سے کئے گئے تھے ان موضوعات پر الیکشن لڑیں۔

بعدازاں کانگریس پارٹی کے ساوتھ دہلی پارلیمانی حلقہ سے امیدوار وجیندر سنگھ کے ایک او رروڈ شومیں بھی پرینکا گاندھی نے حصہ لیا۔

یمونا وہار میں پرینکا خود کو دہلی کی بیٹی قراردیا‘اس ہورڈنگ کاحوالہ دیا جس میں بی جے پی اور مودی جی کودہلی کی عوام کے دلوں میں کہاجارہاتھا اور کہاکہ”میں اس شہر میں پیدا ہوئی ہوں اور 47سے یہاں پر رہ رہی ہوں۔ میں تمام دہلی‘ مجنوکا ٹیلہ سے مہرولی تک جانتی ہوں“۔

انہوں نے مودی کی ہورڈنگس پر اپنی پنچ لائن پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”آپ 7لوک کلیان مارگ میں رہتے ہو‘ او رگھر کے باہر کبھی نہیں نکلتے۔

پھر دہلی کے متعلق آپ کیسے جانتے ہیں؟“۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیااور ان کی حالت اس بچے کی طرح ہے جو اسکول میں ہوم ورک نہیں کرنے پر کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر بچنے کی کوشش کرتا ہے او ریہ بھی اپنی ناکامیو ں کوذمہ دار نہرو جی‘ اندرا جی کو ٹہراتے ہیں

۔ مودی جی اس اسکولی بچے کی طرح برتاؤ کررہے ہیں جو ہوم ورک نہ کرنے پر کہتا ہے”کیاکروں نہرو جی نے میر ا پرچہ لے لیااور چھپا دیا۔

اندرا جی نے ہوم کی کشتی بناکر پانی میں بہہ دیا“۔مہرون ساڑی زیب تن کئے و ہ ایک بڑے ہجوم کے لئے کام کیاہے۔

پرینکانے استفسارکیاکہ”پچھلے پانچ سالوں میں انہوں نے کیا کام کیاہے؟آپ نوٹ بندی کے بعد قطار میں کھڑے رہے مگر کالا دھن واپس نہیں آیا؟

۔ انہوں نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ کیاآپ کو نوکری ملی؟کون انہیں جواب دہ بنائے گا؟“۔

انہو ں نے کہاکہ کسانوں اور عورتوں کی ملک میں کوئی حفاظت نہیں ہے۔

کانگریس لیڈرنے کہاکہ 12مئی کو اپنے حق رائے کا استعمال کرتے ہوئے خود اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ”وہ چاہتے ہیں جمہوریت کو تباہ کردیں۔

لہذا دہلی مرکز میں ہے اس کی وجہہ سے آپ اپنی آواز یہاں سے اٹھائیں۔ ایسی حکومت لائیں جو کوجوابدہ رہے“۔

اور مزید کہاکہ ان کی پارٹی ترقی اور فروغ کے لئے کام کررہی ہے تقسیم کے لئے کام نہیں کررہی ہے