نارائن کھیڑ کے مواضعات میں بھارت جوڑو یاترا، والہانہ استقبال، ہزاروں افراد کی شرکت
نارائن کھیڑ ۔ 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج بھارت جوڑو یاترا کے تحت سابق صدر کانگریس و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے موضع کولاپلی موضع شنکرم پیٹ موضع نظام پیٹ موضع ماسن پلی تک 22 کیلو میٹر پدیاترا کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔ ہزاروںکی تعداد میں عوام شرکت کرکے انہیں تحریری درخواست حوالے کئے۔ ان کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، ایس ایل پی قائد بٹی وکرمارکا، سابق وزیر شبیر علی رکن قانون ساز، جیون ریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی، جگاریڈی سابق رکن پارلیمنٹ، مدھو یاشکی گوڑ سابق رکن پارلیمنٹ و ٹی پی سی سی، نائب صدر سریش کمارشٹکار رکن ٹی پی سی سی، ڈاکٹر سنجیوا ریڈی سابق کوآپشن ممبرس، ایم اے رشید، ایم اے وحید طاہر، کانگریس قائدین شیکھر ریڈی، سدھاکر ریڈی، نگیش کمار، شنکار، سید منیر، محمد وحید، یداللہ، محمد ہاشم علی، میر اشفاق علی کے علاوہ ریاستی قائدین کارکنوں ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔