حیدرآباد27 دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے مدوپلی کے نواح میں اُس وقت پیش آیا جب کار اور لاری کا تصادم ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار دو افراد جن کی شناخت مہیش اور کشور کے طورپر کی گئی ہے ،موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق چندروتی منڈل سے ان مہلوکین کا تعلق تھاجو کار میں ویمل واڑہ کی سمت جارہے تھے ۔اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ان کی گاڑی کا تصادم ہوگیا۔