راجیو گاندھی پر ریمارک کے لئے راہول گاندھی نے ”محبت او ربغلگیری“ کی پیشکش کی

نئی دہلی۔اترپردیش کے پرتاب گڑھ میں انتخابی مہم کے دوران انجہانی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو ”بدعنوان نمبر1“ کا وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حوالہ دئے جانے کے بعد کانگریس صدر راہول گاندھی نے مودی کو اپنے جواب میں کہاکہ ”تمہارے کرما تمہارے انتظار کررہے ہیں“۔

مودی جی جنگ ختم ہوگئی ہے‘ آپ کے کرما آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ اپنے اندرونی خیالات کو میرے والد پر نام پر پیش کرنا آپ کو نہیں بچائے گا۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”میرا سارا پیا اور بغلگیری“۔

اپنے والد پر کئے گئے تبصرے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ان کی بہن او راے ائی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی جو اب دیا۔ انہوں نے مودی کا مذاق آڑاتے ہوئے کہاکہ یہ ”بے لگا م سنکی“ ہوگئے ہیں۔

اور سابق وزیراعظم جو”ایک شہید ہیں کی توہین“ پر اتر ائے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”امیتھی کے لوگ جن کے لئے راجیو گاندھی نے اپنی جان دی ہے‘ موثر ردعمل پیش کریں گے۔

جی ہاں مودی جی اس ملک نے کبھی چوروں کومعاف نہیں کیاہے“۔مودی نے کہاتھا کہ ”تمہارے والد کی زندگی کو ان کے حواریوں نے صاف ستھری بنایاتھا مگر ان کے زندگی کا خاتمہ نمبر ایک بدعنوان کے طور پر ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایک انٹرویو میں راہول گاندھی نے اس بات کا بھی دعوی کیا کہ وہ وزیراعظم کی امیج کو تباہ کردیں گے“

TOPPOPULARRECENT