کلکتہ : ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک جو راشن گھوٹالہ میں جیل میں بند ہیں ۔نے جیل میں بند پارتھو چٹرجی اور ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے پریڈنسی جیل میں پارتھو چٹرجی کا قریبی ساتھی بننے پر سخت اعتراض کیا تھا۔جب کہ پارتھو چٹرجی اور جیوتری پریہ ملک ایک ساتھ دس سالوں تک ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ رہے ۔جیل انتظامیہ نے جیوتری پریہ ملک کو پارتھو چٹرجی اور مانک بھٹاچاریہ کو ملاقات کرنے کی پیش کش کی تھی ۔جیوتری پریہ ملک سے کہا گیا کہ اگلے سیل میں پارتھا چٹرجی ہیں، آپ چاہیں تو مل سکتے ہیں۔ لیکن جیوتی پریا نے پارتھا چٹرجی، مانک بھٹاچاریہ سمیت کسی اور سے ملنے سے انکار کردیا۔جیل ذرائع کے مطابق جیوتی پریہ ملک نے بار بار موبائل فون کی درخواست کی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کو متاثر کرنے کے لیے ریاست کے ایک بااثر وزیر کا نام کئی بار لیا گیا۔ تاہم، راشن بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ گرفتار جیوتری پریہ ملک کی کسی بھی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا۔