پٹنہ۔ بہارچیف منسٹر نتیش کمار نے ہفتہ کے روز کہاکہ2024کے لوک سبھا انتخابات میں راہول گاندھی کے وزیراعظم کی امیدواری سے جے ڈی(یو) کو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور مزیدکہاکہ یہ فیصلہ اس وقت لیاجائے گا جب اپوزیشن پارٹیاں بات چیت کے لئے ایک ساتھ ائیں گے۔
کمار نے کہاکہ ”ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جب تمام (اپوزیشن پارٹیاں) ایک ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے‘ پھر ہم ہر چیز پر فیصلہ کریں گے“۔جب ان سے بھارت جوڑو یاترا میں اپوزیشن پارٹیوں کی شرکت کے متعلق پوچھا گیاتو چیف منسٹر نے کہاکہ یہ کانگریس کا ایک پروگرام ہے اور جے ڈی(یو) مستقبل کی کاروائی کا فیصلہ کریگی۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک پروگرام(بھارت جوڑو یاترا) ان (کانگریس) سے منسلک ہے‘ بعد ہم جب بات کریں گے‘ کیا کرنے کی ضرورت ہے اس پر فیصلہ کریں گے“۔
ایک ایسے وقت میں چیف منسٹر بہار کا یہ تبصرہ سامنے آیا ہے جب راہول گاندھی نے مرکزی نظریاتی فریم ورک کے متعلق اپوزیشن کی ضرورت پر زوردیا تھا۔
راہول گاندھی نے کہاکہ ”مذکورہ اپوزیشن کے لئے ایک مرکزی نظریاتی فریم ورک کی ضرورت ہے اور یہ صرف کانگریس فراہم کرسکتی ہے مگر ہمارا کردار یہ بھی ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کو اطمینان کا احساس دلائیں“۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ ”جب کچھ ہمیں زمینی سطح سے سنائی دے رہا ہے اس پر پورے اثر کے ساتھ اپوزیشن اگر کھڑی ہوجائے تو بی جے پی کے لئے انتخابات جیتنا مشکل ہوجائے گا۔ لیکن اپوزیشن کو صحیح طریقے سے ہم آہنگ کرنا ہوگااور اپوزیشن کو متبادل وژن کے ساتھ عوام کے پاس جانا ہوگا“۔
درایں اثناء کانگریس پارٹی لیڈر نے ایک آج پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا ایک ”استاد“ تسلیم کرتے ہیں کیونکہ بی جے پی نے انہیں وہ روڈ میاپ دیکھایا اور سیکھا یا ہے جو ”کبھی نہیں کرنا چاہئے“۔
راہول گاندھی نے کہاکہ ”میں چاہتاہوں وہ (بی جے پی) شدت کے ساتھ ہم پر حملہ کرے‘ جس سے ان کی ائیڈیالوجی کو سمجھنے میں کانگریس پارٹی کو مددملے گی۔ میں انہیں (بی جے پی کو) اپنے استاد کے طور پر تسلیم کرتاہوں‘ انہوں نے مجھے وہ راہ دیکھائی اور تربیت دی جو مجھے کیانہیں کرنا ہے بتاتی ہے“۔