راہول گاندھی نے آٹو ڈرائیور کا شرٹ پہن لیا

,

   

حیدرآباد۔/28 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے آٹو ڈرائیور کے یونیفارم کا شرٹ پہن کر ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا اور محنت کش طبقہ کا دل موہ لیا۔ حیدرآباد میں آج آٹو ڈرائیورس، کیاب ڈرائیورس، صفائی ورکرس اور ڈیلیوری بوائز کے ساتھ ملاقات کے موقع پر راہول گاندھی محنت کش طبقہ کے درمیان گھل مل گئے۔ انہوں نے ہر کسی کی پوری دلچسپی سے سماعت کی اور درمیان میں سوالات بھی کئے۔ ملاقات کے آخر میں انہوں نے آٹو ڈرائیور کے یونیفارم کا شرٹ پہن لیا اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ گروپ فوٹو لی۔ انہوں نے صفائی مزدور خواتین اور زوماٹو اور سوئیگی کے ڈیلیوری بوائز کے ساتھ بھی گروپ فوٹو لی۔ راہول گاندھی کی سادگی سے ہر کوئی متاثر ہوا اور کئی ورکرس نے راہول کے ساتھ علحدہ سیلفی لی۔