رجنی کانت کو ورلڈکپ کی گولڈن ٹکٹ

   

نئی دہلی ۔ امیتابھ بچن اور سچن تنڈولکر کے بعد رجنی کانت کو بی سی سی آئیکے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔ لیجنڈری اداکار جوکرشمہ اور سنیما کی چمک کا حقیقی مجسمہ ہے کو بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹکٹ پیش کیا۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایکس صفحہ پر تصویر کے ساتھ یہ اعلان کیا۔ تصویر میں جے شاہ کو رجنی کانتکو ٹکٹ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے اعزازی سکریٹری جے شاہ نے رجنی کانت کو سنہری ٹکٹ پیش کیا، جو کرشمہ اور سنیما کی چمک کا حقیقی مجسمہ ہے۔ لیجنڈری اداکار نے زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تھلائیوکو ورلڈ کپ میں ہمارے معزز مہمان کے طور پر مدعو کیا جارہا ہے۔