دبئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ہند۔ پاک مقابلے کے دوران پانی وقفے کے دوران میدان میں نماز ادا کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دبئی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے دسویں اوور میں جب پانی کا وقفہ ہوا تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے موقع غنیمت جان کر نمازادا کی۔اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں اور صحافیوں نے اْن کی نماز ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی تصاویراور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جنہیں صارفین نے پسند کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا گیا۔ پانی کے وقفے پر ہندوستانی ٹیم کے 60 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے اس وقفہ کے بعد محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے سوریا کمار کا کیچ پکڑکر ٹی 20 کرکٹ میں کیچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔