ممبئی،30 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم پرلے کی شوٹنگ اگست 2026 سے شروع ہوگی۔دھرندھرفرنچائز کی ریکارڈ کامیابی کے بعد اب سب کی نظریں رنویر سنگھ کی اگلی فلم پر ہیں۔ رنویر سنگھ نے پہلے ہی ڈائریکٹر جے مہتا کی پوسٹ ایپوکلپٹک تھرلر پرلے کے لیے رضامدی دے دی ہے حالانکہ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رنویر سنگھ اور ڈائریکٹر کے درمیان کریٹیو اختلافات کی وجہ سے فلم میں رکاوٹ آگئی ہے ، لیکن پروڈکشن ہاؤس سے وابستہ ایک ذرائع نے ان خبروں کو مستردکرتے ہوئے واضح کیا کہ پرلے پوری طرح ٹریک پر ہے اور اس کی شوٹنگ اگست 2026 میں شروع ہونے والی ہے ۔فلم پرلے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی غیر یقینی کی خبریں پوری طرح بے بنیاد ہیں۔ رنویر اور جے لگاتار بات چیت کر رہے ہیں اور اسکرپٹ کو مکمل طور پر فائنل کر لیا گیا ہے ۔ فلم اب پری پروڈکشن کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور پوری ٹیم ہندوستانی سنیما میں پہلے کبھی نہ دیکھی گئی عظیم الشان سطح کی تخلیق کرنے کی تیاری میں مصروف ہے ۔ فی الحال پروجیکٹ کے مطابق ‘پرلے اگست 2026 میں فلور پر جائے گی۔اس فلم کو ایک بڑی سطح کے ، وی ایف ایکس سے بھرپور ایکشن تھرلر بتایا جا رہا ہے ، جو ایک پوسٹ ایپوکلپٹک اور ڈسٹوپیئن دنیا پر مبنی ہے ۔ پرلے میں زومبی صنف کو ہندی سنیما میں پہلے سے بالکل الگ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ جے مہتا گزشتہ سال سے اس پروجیکٹ پر جنون کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اسے قریب 300 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے ۔ فلم کی کہانی جے مہتا اور لٹیرے کے مصنف وشال کپور نے لکھی ہے ۔ اس فلم کا پروڈکشن ہنسل مہتا کی ‘ٹرو اسٹوری فلمزاور رنویر سنگھ کی ماں قسم فلمز مل کراپلاز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری میں کر رہے ہیں۔رنویر سنگھ ‘پرلے کے ذریعے ایک بالکل نئے اور ان چھوئے شعبے میں قدم رکھنے کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں اور اس فلم میں ان کا لُک بھی پوری طرح نیا ہوگا۔ فی الحال رنویر نے کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی ہے ۔